مسلم لیگ ن

این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

گوجرانوالہ (پاک صحافت) این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اظہر قیوم نہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 81 گوجرانوالہ سے اظہر قیوم نہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ن لیگ کے اظہر قیوم نہرا دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 16 فروری کا آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ ن لیگی امیدواراظہر قیوم ناہرا نے این اے 81 سے آزاد امیدوار کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے 75 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی گنتی کا حکم دیا تھا ری کاؤنٹنگ کے بعد کامیاب آزاد امیدوار بلال اعجاز ہار گئے تھے جس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر احتجاج

آزادکشمیر میں پرتشدد مظاہرے؛ زرداری کا ہنگامی اجلاس بلانے کا حکم

(پاک صحافت) پاکستانی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے “کشمیر” میں لوگوں کے مظاہروں کی شدت، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے