ایاز صادق

این اے 121 سے سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور (پاک صحافت) این اے 121 سے سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن شرافت نے جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرایا۔

لیگی رہنما احسن شرافت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار یا صادق کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے، سردار ایاز صادق کے کاغذات درست قرار پائے ہیں، تمام رپورٹس ساتھ لف تھیں، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی موجود تھے۔

احسن شرافت کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے، ہم چاہتے ہیں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے