مصدق ملک

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ سے چھوٹ لیں گے۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ سے چھوٹ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایران کو بارہا بتایا ہے کہ ہمیں آپ کی گیس کی ضرورت ہے، ہم کسی بھی قسم کی پابندیوں کے بغیر اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ہمیں تحفظات ہیں، ڈالر کی قیمت کم ہو یا زیادہ کمپنیوں کی طرف سے اضافے کی درخواست آجاتی ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ صرف 25 سے 27 فیصد شہریوں کو گیس کی سہولت میسر ہے، ستر فیصد سے زائد عوام کو گیس کی سہولت ہی میسر نہیں، گیس کا مسئلہ صرف 25 سے 27 فیصد عوام کے لیے ہے، 99 فیصد عوام بجلی کے سسٹم سے جڑے ہیں، اس لیے سستی بجلی کی فراہمی ہی مساٸل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی پلانٹس کو گیس پر چلانے سے 22 سے 26 روپے فی یونٹ بنتا ہے، مقامی گیس پر بجلی بنانے سے فی یونٹ قیمت دس سے بارہ روپے رہ جاتی ہے، ویل ہیڈ قیمت پر پلانٹس چلانے سے بجلی کی قیمت پانچ سے چھ روپے فی یونٹ رہ جائے گی، گیس بچانے کے لیے ہم نے عوام کو سستی بجلی دینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے