بلاول بھٹو

ایدھی صاحب نے ثابت کیا کہ خلوص و خدمت سب سے زیادہ طاقتور اور لازوال ہوتے ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایدھی صاحب نے ثابت کیا کہ خلوص و خدمت سب سے زیادہ طاقتور اور لازوال ہوتے ہیں، ایدھی صاحب نے ہمیں سکھایا کہ بہترین زندگی اپنے آپ کو ایک کاز کے لیے وقف کرنے کا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا استعارہ ہیں، عبدالستار ایدھی ایک سوچ اور ایک راستہ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا استعارہ ہیں۔

واضح رہے کہ ‘عبدالستار ایدھی’ کو ہم سے بچھڑے چھ برس بیت چکے ہیں۔ بابائے خدمت معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی  ہے جس کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے