بلوچستان اسمبلی

اپوزیشن اراکین کا دو ہفتوں سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں سے جاری دھرنے کو آج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جس پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن بجٹ سے متعلق تحفظات دور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل اٹھارہ جون کو بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن اور حکومت اراکین کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد اراکین زخمی بھی ہوئے تھے۔ حکومت نے اپوزیشن کے سترہ اراکین کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل دبئی لیک کا ’’انکشاف‘‘ نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سنیٹیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے