آصف زرداری چوہدری سالک

آصف زرداری سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت کے بیٹے اور وفاقی وزیر سالک حسین کی سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی، جس کے دوران شریک چیئرمین پی پی نے انہیں شجاعت کیلئے خصوصی پیغام دیا۔ سالک حسین آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلاول ہاؤس سے واپس روانہ ہوگئے، سالک حسین کی آصف زرداری سے ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سالک حسین نے اپنے والد کا خصوصی پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا ہے۔ اس موقع پر آصف زرداری نے سالک حسین سے چوہدری شجاعت کی سیاسی بصیرت کی تعریف کی۔ چوہدری سالک حسین اپنے والد چوہدری شجاعت کو آصف زرداری کے جواب سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے