رانا ثناء اللہ

آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد  (پاک صحافت)  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہو گا، یہ لانگ مارچ نہیں، رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر 3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے