احسن اقبال

آئینی مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر یا نومبر میں انتخابات ہوں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ  حکومتی کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر یا نومبر میں انتخابات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عام انتخابات کےحوالے سے جاری بیان میں کہا کہ  انتخابات کروانا کسی کے چاہنے یا نہ چاہنے کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین واضح ہے انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں مزیدکہا کہ جو نگران حکومت آئے گی اس کا مینڈیٹ آئین کے مطابق دیے گئے وقت میں انتخابات کروانا ہوگا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان ضرور واپس آئیں گے، ن لیگ اپنے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات لڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے