وزیر اعظم شہباز شریف

آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لیے حلوہ نہیں بلکہ چیلنج ہے، وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام ہمارے لیے حلوہ نہیں بلکہ چیلنج ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہر وقت قوم کو دھوکا دینے اور الزامات لگانے سے بڑی ملک دشمنی ہو ہی نہیں سکتی۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں، روپے کی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایک بھی سفارش پر اگر کسی کو لیپ ٹاپ ملا تو قوم سے معافی مانگوں گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک اینٹ نہیں لگائی لیکن اینٹ سے اینٹ بجائی۔ انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کیا وہ احتساب نہیں تھا بلکہ انتقام تھا، آپ نے اپنی اہلیہ کا کیوں تحفظ کیا، آپ نے مالم جبہ کیس کے ملزمان کو کلین چٹ کیوں دی؟

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے