سراج الحق

آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر لینے کیلئے ملکی خودمختاری کا سودا کیا گیا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے ملکی خودمختاری کا سودا کیا ہے اور قوم کو امریکہ کا غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، پیٹرول اور دیگر اسکینڈلز میں مافیاز نے عوام کی جیبوں پر 880 ارب کا ڈاکا ڈالا، لٹیروں کو پکڑ کر لوٹی دولت وصول کی جاتی تو حکومت کو منی بجٹ میں ساڑھے 3 سو ارب کے ٹیکسز نہ لگانے پڑتے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکمرانوں  نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی تابعداری کی اور ملک کو اربوں ڈالر کا مقروض بنادیا۔ ہمارے حکمران واشنگٹن کے غلام ہیں۔ طاغوت کے علمبردار امریکا نے پوری انسانیت کو غلام بنایا ہوا ہے۔ پونے 2 ارب مسلمانوں کے حکمران امت کی ترجمانی نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے