مرتضی سولنگی

انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نگراں حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے، پاکستان کے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینا، اس میں تبدیلی اور توسیع کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح اعلان کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے، اس حوالے سے کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے