سراج درانی

انتخابات ملکی مسائل کا حل ہیں، آغا سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ انتخابات ملکی مسائل کا حل ہیں، 8 فروری کو انتخابات ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے پاس کوئی نئی بات نہیں، پیپلز پارٹی کےخلاف ہر دور میں اتحاد بنتے رہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں انہیں اپنی اور پیپلز پارٹی کی حیثیت کا پتہ ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اس بار زیادہ سیٹیں لیں گے، کراچی سے بھی سیٹیں جیتیں گے۔ اُنہوں نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے