شیری رحمان

امید ہے عدالت ہمیں انصاف دے گی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمن کا کہنا ہے کہ امید ہے ذوالفقار بھٹو کیس میں عدالت ہمیں انصاف دے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی فیصلے کے تحت پھانسی دینے کے خلاف صدارتی ریفرنس پرسماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ انصاف کا نظام ہمارے لیے کچھ اور دوسروں کے لیے کچھ اور، امید ہے ذوالفقار بھٹو کیس میں عدالت ہمیں انصاف دے گی۔

انہوں نے کیا کہ ہم سالوں سے اس پٹیشن کا انتظار کررہے تھے، ذوالفقار بھٹو ریفرنس پر سماعت نے امید دی ہے۔ رات کے اندھیرے میں عدالتی قتل ہوا، امید ہے کہ تاریخی فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے