تقی عثمانی

امت مسلمہ پر فرض ہے بیت المقدس کو یہودیوں سے آزاد کروائے۔ مفتی تقی عثمانی

کراچی (پاک صحافت) مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ پر فرض ہے بیت المقدس کو یہودیوں سے آزاد کروائے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے حرمت اقصی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اجتماع کا پس منظر یہ ہے کہ حماس کی طرف سے جہاد کا آغاز ہوا۔ اس وقت وطن عزیز میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، میں دیکھ رہا تھا رفتہ رفتہ یہ مسئلہ دھیما پڑتا جارہا تھا، ہم نے سوچا سب سے پہلے علما کو جمع کرکے گزارش کی جائے کہ اس مسئلے کو زندہ رکھیں۔

مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام میں بہت سی زمینوں پر غیروں کا قبضہ ہے، یہاں مسئلہ زمین کا نہیں نہ اس بات کا ہے کہ غیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ بیت المقدس کا ہے، فلسطین کا مسئلہ مسجد اقصیٰ کا ہے، یہ مسئلہ ہمارے قبلہ اول کا ہے، امت مسلمہ پر فرض ہے اسے یہودیوں سے آزاد کروائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے