خواجہ آصف

الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کی منی لانڈرنگ کا واضح ثبوت ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد  (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کی منی لانڈرنگ کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بڑھکیں مارنے سے بات ختم نہیں ہوگی انہیں اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کا نام مختلف کیسز میں بار بار کیوں آرہا ہے، عمران خان کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ دوست ملک کے تحفے بیچ کر ملکی وقار کا مذاق اڑایا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں سارے شور میں کرپشن دب جائے اور سب اسے بھول جائیں مگر اب اُن کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پی ٹی آئی چیئرمین عدالت جائیں سارا ریکارڈ قوم کے سامنے آجائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس شخص کی پوری کوشش ہے ملک دیوالیہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے