مولانا فضل الرحمن

الیکشن عمران نیازی کی نہیں بلکہ ہماری مرضی سے ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جتنی چاہے بونگیاں مار لے لیکن الیکشن صرف ہماری مرضی سے ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے جسے ہم کچل چکے ہیں، جب بھی وہ فتنہ تقریر کرتا ہے تو بونگی مارتا ہے، بھارت کے پائلٹ کو پکڑا اور 24 گھنٹے کے اندر بھارت کے حوالے کیا، پاکستان کے سٹیٹ بینک کو تم نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو، آرمی چیف کی تعیناتی شہبازشریف کریں گے۔ فارن فنڈنگ کیس میں اس کی چوری نکل آئی ہے، اگر عدالت اس کے خلاف فیصلہ دے تو عدالت غلط ہوجاتی ہے اور اگر الیکشن کمیشن اس کے خلاف فیصلہ دے تو وہ جانبدار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا، حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناءاللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے