شازیہ مری

الیکشن 2024 میں دھاندلی کی بو آرہی ہے۔ شازیہ مری

سانگھڑ (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024 میں دھاندلی کی بو آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ترجمان اور این اے 209 سے امیدوار شازیہ مری نے کہا ہے کہ ن لیگی قائد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دینے کے بجائے نوٹ کو عزت دینا شروع کردی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری واضح کرچکے ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز ہمارے منشور اور بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کو کاپی کرتی ہیں۔ نوازشریف پہلے بھی لاڈلے بن کر آئے تھے، اب بھی آنا چاہتے ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ نواز شریف کس بنیاد پر وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نظر آئے، جنہوں نے بلوچستان اور پنجاب میں شاندر جلسے کیے اور ہر جگہ پیپلز پارٹی کو بھرپور رسپانس ملا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے