اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت سوالیہ نشان ہے، فیاض چوہان

لاہور (پاک صحافت) استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل کس منہ سے پاکستان پر تنقید کر رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت پر ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض چوہان نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل کس منہ سے پاکستان پر تنقید کر رہا ہے؟

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی حمایت سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں ڈیڑھ سال سے جاری فساد عالمی سازش تھی۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کے نام پر اسرائیل اور یہودی لابی کے مقاصد کو پورا کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور خواب میں گورنر ہاؤس دیکھنا چھوڑ دیں، فیصل کریم کنڈی

ملتان (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے