افواج پاکستان اور عوام میں دراڑیں ڈالنے کی دشمن قوتوں کی کوششیں ناکام بنائیں گے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج نے76ویں یوم آزادی پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ افواج پاکستان اور عوام میں دراڑیں ڈالنے کی دشمن قوتوں کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔مسلح افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیز کی سالمیت اور امن کا دفاع کرتی رہیں گی، مسلح افواج پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آج کا دن اپنے بزرگوں اور قائد کے آزاد و خودمختار ملک کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی عکاسی کرتا ہے، سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے