افغانستان ہمیں کوئی اسٹریٹجیک گہرائی فراہم نہیں کر رہا،  آصف درانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کا کہنا ہے افغانستان ہمیں کوئی اسٹریٹجیک گہرائی فراہم نہیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان گرفتار ہوں گے اور اُنہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نےانسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

آصف درانی نے بتایا کہ جب میں افغانستان میں تھا تو 7 پاکستانیوں کا ویزہ زائد المعیاد ہونے پر اُنہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے بارڈر کراس کیا ہے ان کا سماجی پسِ منظر دیکھا جانا چاہیے، ہم صرف قانون کی عمل داری کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے