شازیہ مری

اسپیکر نے آج اجلاس نہ بلاکر آئین سے انحراف کیا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آج اجلاس نہ بلاکر آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، جس پر ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ اپنی پارٹی کے ممبران کا اعتماد کھونے کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بیوروکریسی اور انتظامیہ غیر آئینی وزیراعظم کے غیر قانونی احکامات ماننے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے آج اجلاس نہ بلا کر آئین سے انحراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے