بلیغ الرحمان

اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا مشکل فیصلہ ہے۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کی نمائندہ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا مشکل فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری موصول ہو گئی ہے ،کل تک کا وقت ہے۔ عوام کی نمائندہ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا مشکل فیصلہ ہے، 90 دن میں الیکشن کرانا ہیں جس میں رمضان بھی ہوگا۔ ایک نگراں سیٹ اپ بھی بناناہے، سب چیزیں دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد گورنر کو ارسال کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے