عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ان کی رہائشگاہ پر ارسال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائشگاہ پر بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی ہے، 31 اگست کو عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کیوں نا آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے