اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا صدر عارف علوی سے استعفی دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی سے استعفی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کی جانب سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کا بیان ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے ردعمل میں کہا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ عارف علوی عہدے سے مستعفی ہو جائیں، صدر موثر انداز میں دفتری کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری کام فائلوں پر کیا جاتا ہے اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے، اللہ ہماری مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے