جاوید لطیف

اس وقت خطے کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔ جاوید لطیف

شیخوپورہ (پاک صحافت) رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس وقت خطے کو نوازشریف کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پارٹی کو فیور دوسری کو چور کہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ہر مرتبہ پاکستان میں بیوروکریسی اور عدلیہ نے الیکشن کروائے۔ آج یہ مانتے ہی نہیں ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے اندر خود احتسابی کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچے گا تو ملک میں سکون ہوگا۔ دوسرے صوبوں میں اپنی تنظیم پر توجہ نہیں دے سکے۔ وہاں پر سیاسی اتحاد کرسکتے ہیں۔ اداروں میں بیٹھے لوگوں کا کردار ذاتی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی فعل یا غلطی کرتا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ الیکشن میں تاخیر کا مقصد ریاست اور سیاست میں ن لیگ کو نقصان پہنچنا تھا، سپریم کورٹ نے بروقت فیصلہ دے کر قوم اور ملک کو بچالیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے