جاوید لطیف

اداروں کے سربراہان پتہ چلائیں کہ عمران خان کے پیچھے کون ہے۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں کے سربراہان پتہ چلائیں کہ عمران خان کے پیچھے کون ہے تاکہ قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی انتقام کی سیاست کرتے رہے، یہ کہتے ہیں کہ میں پیاز ٹماٹر کی قیمتیں معلوم کرنے نہیں آیا تھا، یہ بتائیں کہ کیا یہ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے آئے تھے، وزیرِ داخلہ بتائیں کہ آج تک ان پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا گیا؟۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ خود سے انصاف کے حصول کے لیے باہر نکلنے کو تیار ہو رہے ہیں، عوام انصاف کے لیے اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ لوگوں کی آواز سنیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو تحفظ دینے تک ریاست نہیں بچے گی، انصاف دینے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا، ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے