اکشے کمار

دنیا میں بیٹی کے گلے لگنے سے بڑی کوئی خوشی نہیں، اکشے کمار

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مقبول اداکار اکشے کمار نے دنیا کی سب سے بڑی خوشے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں بیٹی کے گلے لگنے سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔  اُنہوں نے جذباتی انداز میں بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر  لکھا کہ ’میں، تُم سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکشے کمار نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے بیٹی کو گلے سے لگایا ہوا ہے۔ اداکار نے بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’نیتارا! بڑی ہو جاؤ، دنیا کو سنبھالو اور سمجھو لیکن ہمیشہ پاپا کی قیمتی بیٹی بن کر رہنا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد دُنیا سے رخصت ہوگئیں، والدہ کی موت کی خبر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے