خورشید شاہ

احتجاج کا صرف اور صرف مقصد یہ ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں، سید خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے لانگ مارچ سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ ہمارے احتجاج کا صرف اور صرف مقصد یہ ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں ، اگر ہمارے لانگ مارچ کے بعد عمران خان مستعفی نہیں ہوتے ہیں تو عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی  پی) کے احتجاج کرنے والے مل بھی سکتے ہیں ۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے یہ حالات نظر آرہے تھے کہ کبھی مل نہیں سکتے لیکن بلاول بھٹو اور آصف زرداری ن لیگ کی قیادت سے ان کی رہائش گاہ پر ملے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا ٹارگٹ ایک ہی ہے، ہماری منزل ایک ہی ہے ، ہم ملک میں انارکی نہیں چاہتے ہیں ، ہمارا احتجاج پرامن ہے اور آئینی طریقے سے ہم اس ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ان حکمرانوں کا اپنے وزراء پر اعتماد نہیں ہے ، ان کا فارن منسٹر، ریلوے منسٹر اور انفارمیشن منسٹر ان کی اپنی نظر میں نااہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے