فیصل کریم کنڈی

اتحادی جماعتیں کم ہیں، اتحاد بہتر چلے گا۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں کم ہیں، اتحاد بہتر چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمارا آپسی اشتراک بھی اتنا اچھا نہیں تھا لیکن یہ اتحاد بہتر چلے گا کیونکہ اتحادی جماعتیں کم ہیں، اس بار ہم نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر باقاعدہ چیزیں طے کی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی بات تمام بڑی جماعتیں سنتی ہیں اور وہ سب کو ایک پیج پر لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کی حمایت کریں گے تاکہ ملک کو بحران سے نکال سکیں، پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے