سرفراز بگٹی

آواران میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر نگراں وزیرِ داخلہ کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے آواران میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی نے فوجی جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامٍ شہادت نوش کیا، مسلح افواج کی جرأت اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ہاتھوں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیے جانے کی تعریف بھی کی ہے۔ نگراں وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کر کے دم لیں گے

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے