شیخ رشید احمد

چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا، شیخ رشید

راولپنڈی (پاک صحافت) سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں چلے پر ضرور گیا تھا لیکن جن نہیں ہوں کہ 3 جگہوں پر موجود ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللّٰہ پر چھوڑتے ہیں، میں جیل بھی گیا تو بھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے، میرے والدین اور بھائیوں کے جنازے یہاں سے اٹھے، پنڈی وال قبر کی دیوار تک دوستی اور دشمنی نبھاتا ہے، ہمیں اس بات ہر فخر ہے۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سی پی او کو پتہ ہے کہ 17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں ان کے پاس تھا یا کہاں تھا، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، 30 کلو وزن کم ہو گیا ہے، آج کالج کا کوٹ پہنا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دعا کریں میری سرجری نہ ہو، اگر سرجری ہوتی ہے، تو سب مجھے معاف کریں، راشد شفیق کی والدہ کے بعد اس کے والد کی طبعیت بہت خراب ہے، 5 اکتوبر کے کیس میں گرفتاری مطلوب ہے، کال کریں اسی وقت تھانے آ جاؤں گا، میرے ڈرائیور اور ملازمین کو گرفتار نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے