مریم نواز

آزاد کشمیر الیکشن، مریم نواز کا کارکنان کے نام اہم پیغام

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق کارکنان کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔ مریم نواز نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پولنگ کے دوران کارکنان کو ووٹ چوری پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق مائکروبلاگنگ کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  ’ شاباش میر ے بچوووٹ چوری نہ ہونے دینا‘، جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہ ڈالنے دینا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک اور پیغام میں کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کنٹرول روم اور حلقوں میں موجود ن لیگ کی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ خیال رہے کہ مریم نواز نے ایک اور پیغام میں کارکنا ن کو ہدایات دیں کہ دھاندلی کے حوالے سے جوبھی تصاویر یا ویڈیوز سامنے آئیں انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے