شرجیل میمن

آج بھی عمران خان کو ایک اہم جگہ سے حمایت حاصل ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آج بھی عمران خان کو ایک اہم جگہ سے حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن فکس تھا، آج کے دن ایک جعلی وزیراعظم کو قانونی طریقے سے نکالا گیا۔ 2018 میں کچھ امپائر عمران خان کی مدد کر رہے تھے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ قاسم سوری کہتے ہیں الیکشن کمیشن ٹھیک کام نہیں کرتا، جب الیکشن کمیشن کام کرتا ہے تو اس کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، ان کی پوری سیاست کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے، بی آر ٹی پشاور پوری پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا ہمارے خلاف کرمنلز انویسٹی گیشن نہ کی جائے، اس شخص نے اداروں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان کی وجہ سے ملک تقسیم ہو رہا ہے، عمران خان کی انویسٹی گیشن نہ کرنے کا جواز کیا ہے؟۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج کے دن ایک جعلی وزیراعظم کو قانونی طریقے سے نکالا گیا، عمران خان کو پارلیمنٹ نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالا، ایک شخص ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے