علیم خان

آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان کا صوبائی نشست چھوڑنے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا پنجاب اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان قومی اسمبلی کی این اے 117 کی سیٹ پر قومی اسمبلی جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کی نشست پی پی 149 پر شعیب صدیقی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو وہ این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی اور این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ضمنی انتخاب میں استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے