پیٹرولیم مصنوعات

آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔ 15 جنوری تک پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا نے مٹی کا تیل 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی مگر ہم نے وہ بھی برقرار رکھی ہے مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہی رہے گا۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 169 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے