فردوس عاشق اعوان

9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوئی، فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوئی اور نئی جماعت استحکامِ پاکستان پارٹی نے جنم لیا۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کی اوّلین ترجیح پاکستان کا استحکام ہے، سیاست میں ہٹ دھرمی اور انا والا مؤقف لے کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں پونے 2 سال سیاست سے دور رہی، جس بیانیے کے ساتھ پارٹی اور چیئرمین چل رہے تھے اس کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب تک سیاسی حریفوں کو ہدف بنا رہے تھے میں چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑی تھی، مگر جب انہوں نے توپوں کا رخ افواجِ پاکستان کی طرف کیا تو مجھے خاموش ہو کر سائیڈ پر بیٹھنا پڑا۔

واضح رہے کہ رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد ایسا بیانیہ پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی کہ یہ وہ وقت تھا جب پی ٹی آئی کی سیاسی موت واقع ہوئی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری کھلی دعوت ہے کہ پی ٹی آئی کے متاثرین کے لیے دروازے کھلے ہیں، آئی پی پی ثابت کرے گی کہ ہم ریاست اور سیاست دونوں کے ساتھ چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے