طلال چوہدری

9 مئی کے حملہ آوروں کو پاکستان کی ترقی قبول نہیں۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حملہ آوروں کو پاکستان کی ترقی قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے جلسوں کے انعقاد کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جلسے اور فساد تو کرنا ہی ہے کیونکہ معاشی حالت جو بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جھوٹ کی دکان اس وقت کھولی جب پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ سی پیک اور تاریخی پراجیکٹس کے لئے چینی صدر کو تشریف لانا تھا، تب بھی پی ٹی آئی کا یہی رویہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے چلنے والا گروہ معاشی عدم استحکام کے لئے متحرک ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے اور ججوں کے خلاف ریفرنس بنانے والے آج پھر فساد پر اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے