خورشید شاہ

9 مئی کو ایک جماعت نے وہ کیاجو ہمارا دشمن 75 سال میں نہیں کرسکا، خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید حسین شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے وہ کیاجو ہمارا دشمن 75 سال میں نہیں کرسکا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی سےمتعلق ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

تٖفصیلات کے مطابق سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ نے کہا کہ دبئی میں کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں ہو رہا، سیاست دانوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے جن شہداء کی بہادری کو دشمن نے تسلیم کیا اور تعریف کی، ان لوگوں نے ان شہدا کے ساتھ جو کیا قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی نگراں سیٹ اپ آئے گا، انتخابات وقت پر ہوں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم یا کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ پارٹی قیادت کرتی ہے ابھی ایسا کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے