ناصر حسین شاہ

9 مئی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے لیکن اس کیلیے سابق وزیراعظم اپنا طرز سیاست تبدیل کریں اور اپنی کوتاہیوں پر توبہ کریں۔استحکام پاکستان پارٹی پی ٹی آئی کے ووٹ تقسیم کر سکتی ہے لیکن استحکام پاکستان پارٹی کا ابھی کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے۔ پی پی نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کا ساتھ دیا اور بزنس کمیونٹی بھی ساتھ دے، پیپلز پارٹی بھتہ نہیں مانگتی نہ پرچی کی سیاست کرتی ہے، چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن اچھی ہے، قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو باعزت واپس بھیجا جائے، پوری دنیا میں گرین پاسپورٹ افغان باشندوں کی وجہ سے بدنام ہوا، آج بھی 10 ہزار کے قریب لوگ روز پاکستان آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے