رانا ثناء اللہ

8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا، رانا ثناء

(پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی صورتحال اچھی نہیں ہے، 8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا۔

 رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید پر فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے دعا ہے انہیں مظالم سے نجات ملے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہے نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہے، کچھ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں ہیں، مراعات بھی لے رہی ہیں اور سیاسی عدم استحکام بھی پیدا کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت معاشی دلدل میں دھنسا ہوا ہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اُس وقت کی حکومت کو ڈی ریل کیا الیکشن میں دھاندلی کرائی، ملک کو سیاسی عدم استحکام کیا جس سے معاشی حالات بھی خراب ہوئے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مستحکم کرنے، معیشت کی بہتری کیلئے کوشش جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے