مرتضی سولنگی

8 فروری کے انتخابات سے متعلق بہت سے لوگوں نے قیاس آرائیاں کیں، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات سے متعلق بہت سے لوگوں نے قیاس آرائیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف مستقل مزاجی سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، میڈیا کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے ضرور آگاہ ہونا چاہیے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ملک وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام پر چلے گا، اس پر سب کا اتفاق ہے، 18ویں ترمیم میں آرٹیکل 224 میں ترمیم کر کے نگراں حکومتوں کا نظام لایا گیا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں قانون سازی سے بہتری لائی جا سکتی ہے، عوام کے پاس اختیار ہونا چاہیے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کو جوابدہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے