پیپلزپارٹی

70 کی دہائی کے بعد پہلی بار پیپلزپارٹی کراچی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

کراچی (پاک صحافت) بلدیاتی الیکشن میں اکثریتی کامیابی کے بعد 70 کی دہائی کے بعد پہلی بار پی پی پی کراچی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بلدیاتی انتخابات کے تمام نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی 93 اور جماعت اسلامی 86 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ دونوں جماعتیں کراچی کے میئر کی بڑی کرسی حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں گی۔

پیپلز پارٹی سن 70 کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ کراچی میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے بعد پی ٹی آئی کی چمک دمک بھی ماند پڑ گئی۔ کراچی سے عام انتخابات میں دو تہائی نشستیں جیتنے والی تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں صرف 40 یوسیز جیت سکی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان یوسی کی نشست سے بھی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے