وزیراعظم شہبازشریف

مسلمان ناموس رسالت ﷺ کیلئے ہر چیز قربان کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلمان ناموس رسالت کے لئے اپنی جان اور مال سمیت ہر چیز قربان کرسکتے ہیں لیکن توہین رسالت کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ناموس رسالت ﷺ کیلئے ہر چیز قربان کر سکتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے ناموس رسالت کے حوالے سے ہرزا سرائی کی۔ جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پیر کو بھارت کی جانب سے ناموس رسالت پر حملے پر بحث کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ناموس رسالت پر بحث اور بھارت کے خلاف قرارداد لائی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ پر ایوان سے مشترکہ قرارداد منظور ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے