مریم اورنگزیب

6 جون کو پلاسٹک بیگز پر پابندی لگادی جائے گی، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) سینٸر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز پر پابندی لگادی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ ویژن کے مطابق بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلائزڈ کرنے کا حکم دیا گیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے، فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں طالبعلموں کو انوائرمنٹ ایمبسڈرز بنانے کیلئے تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلائمیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے