منظور وسان

3 ماہ بڑے اہم ہیں، نواز شریف واپس آ سکتے ہیں، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپنی پیش گوئیوں سے مقبولیت پانے والے منظور حسین وسان نے ایک اور پیش گوئی کر دی۔ منظور وسان کاکہنا ہے کہ 3 ماہ بڑے اہم ہیں، نواز شریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز آئیں گی، ویڈیوز بھی آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما منظور حسین وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، پتہ نہیں کیا ہو۔ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے جس کا کام الیکشن کرا کے اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ منظور حسین وسان نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے، کھچڑی پک رہی ہے، جسے کسی نتیجے پر پہنچنے میں 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ پی پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، مگر چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے