پرویز اشرف

23 مارچ دھرتی سے تجدید وفا کا دن ہے۔ راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 23 مارچ دھرتی اور ملک سے تجدید وفا کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے ملک اور وطن کے لئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے یوم پاکستان کی مناسبت سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ارض پاک کیلئے کچھ کر گزرنے کا درس دیتا ہے، برصغیر کے مسلمانوں نے اس روز جدا گانہ تشخص کی بنیاد پر الگ وطن کی تحریک شروع کی۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ آج کے دن ہم عہد کریں کہ پاکستان کو آئندہ نسلوں کیلئے تمام تعصبات سے پاک ملک بنائیں گے، پیپلز پارٹی آج آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جنگ جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، مراد علی شاہ ہی وزیراعلی رہیں گے۔ ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں کوئی اختلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے