احسن اقبال

20 پسماندہ ترین اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 20 پسماندہ ترین اضلاع کے لیے ترقیاتی پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے پسماندہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی متوازی تقسیم کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔ پائیدار اور مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد، طبقہ اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 20 پسماندہ ترین اضلاع میں ترقی کے لیے پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس میں 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد صوبائی حکومتیں حصہ ڈالیں گی۔ جن میں بلوچستان کے 11، سندھ کے 5، کے پی کے 3 اور پنجاب کا ایک ضلع شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ ترین اضلاع کا سروے کیا جا رہا ہے تاکہ اہم ترین ضرورتوں کا تعین کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے