سراج الحق

2 صوبوں میں الیکشن سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ 2 صوبوں میں الیکشن سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عیدکی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک ساتھ الیکشن کرائے جائیں، اسی سلسلے میں وزیراعظم اور عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تمام لوگوں کو اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ کر ایسی تاریخ پر اتفاق کرنا ہوگا جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا فیصلہ دیا ہے، زمینی حقائق یہ ہیں کہ اس طرح ملک میں انتشار پیدا ہوگا، صرف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے