190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ملزمہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے