لاہور (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم نا مکمل ہے، ن لیگ مکمل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے پہلے اجلاس کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل مضبوط حکومت ہے، ہم بہترین امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔
رانا ثناءاللہ کا 18ویں ترمیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم نا مکمل ہے، ن لیگ مکمل کرے گی۔ ہم 18ویں ترمیم ختم کرنے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، بلکہ اس پر مزید کام کرنا باقی ہے، ہم مرکز سے صوبوں کو جانے والے اختیارات کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے نچلی سطح تک لے کر جائیں گے۔